• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی نواز مینگل کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے ،میرنذیر مینگل

کوئٹہ( پ ر)قبائلی رہنماء میرنذیراحمد خان مینگل میررشید مینگل محمد اسلم مینگل جمیل احمدمینگل حاجی محمد عالم مینگل اور دیگر نے مشترکہ بیان میں ممتاز تاجر حاجی محمد نواز مینگل کے اغواء اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قاتلوںکی تاحال عدم گرفتاری باعث تشویش ہے ،ڈیرہ مراد جمالی انتظامیہ تاجر کو تحفظ فراہم نہ کرسکی وہ پانچ دن تک لاپتہ رہے اس دوران اسے بحفاظت بازیاب کرانے کی کوشش نہیں کی گئی اوراب قاتلوں کی گرفتار ی کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں ہورہی ۔انہوںنے کہاکہ قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،انہوں نے کہاکہ اگر انتظامیہ نے قاتلوںکی گرفتاری میں تاخیر کی تو مینگل قبائل احتجا ج کی راہ اپنائیں گے ۔
تازہ ترین