• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین میں فون کالز کی قیمتوں میں کمی قانون کی منظوری

برسلز(اے پی پی)یورپی پارلیمان نے رومنگ چارجز ختم کرنے کے بعد اب یورپی یونین کے رکن ممالک میں فون کالز کی قیمتوں میں بھی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نئے قانون کے مطابق یورپی یونین کے ایک ملک سے دوسرے ملک فون کال کی زیادہ سے زیادہ قیمت صرف 19 سینٹ فی منٹ ہوگی۔ یہ قانون موبائل اور لینڈ لائن دونوں کے لیے ہوگا جبکہ فی ایس ایم ایس زیادہ سے زیادہ6 سینٹ وصول کیے جائیں گے۔ یورپی کونسل کی منظوری کے بعد یہ نئے قوانین15مئی 2019 سے نافذ العمل ہو جائیں گے۔
تازہ ترین