• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین 15ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج دیگا ، امور طے کرنے پاکستانی وفد جلدبیجنگ جائیگا

اسلام آباد ( تنویرہاشمی ) چین پاکستان کو15ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج فراہم کرے گا ، معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چین کے ساتھ15ار ب ڈالر کےمالیاتی پیکچ کے امور طے کیے جارہے ہیں چین کے ساتھ مالیاتی پیکچ پر مزید مذاکرات کے لیےپاکستان کی اقتصادی ٹیم پر مشتمل اعلی ٰ سطح ایک وفد جلد بیجنگ روانہ ہوگا ،ذرائع کے مطابق 15ارب ڈالر کے مالیاتی پیکچ میں سےدو ارب ڈالر چین نے پاکستان کو رواں برس جولائی میں فراہم کر دیئے تھے جبکہ پانچ ارب ڈالرسی پیک کے تحت دیئے جائیں گے ،تین ارب ڈالر کے پہلے سے فراہم کردہ قرضے کی ری شیڈولنگ کی جائے گی پانچ ارب ڈالر میں سے کچھ کمرشل اور باہمی قرضہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ چین کے بعد سیکریڑی خزانہ عارف احمد خان ، سیکریٹری تجارت محمد یونس ڈھاگا،گورنر سٹیٹ آف پاکستان طارق باجوہ سمیت اعلیٰ سطح وفد نے بیجنگ میں چینی حکام سے مالیاتی پیکچ پر مذاکرات کیے ، مالیاتی پیکچ کے امور طے کرنے کے لیے ایک اور اعلیٰ سطح وفد چین کے دورے پر جائے گا ۔
تازہ ترین