• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈی کاغیر قانونی دھندہ، ایف آئی اے کی ملوث افرادکیخلاف ملک گیر آپریشن کی تیاریاں

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نےہنڈی کےغیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف ملک گیر آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ایف آئی اے حکام سے ملاقات کے دوران ہنڈی کے غیر قانونی دھندے میں ملوث با اثرافراد کے گردگھیر اتنگ کرنے کی ہدایت کی تھی اور حکم دیا تھا کہ صرف چھوٹے ملازمین کو گرفتار نہ کیا جائے بلکہ بااثر ااور دھندے میں ملوث اصل افراد کو گرفتار کر کے کٹہرے میں لا یاجائے،ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے تمام زونل دفاتر کو وزیر اعظم کی خواہش کے مطابق حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
تازہ ترین