• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چپ تعزیے کا جلوس، ایم اے جناح روڈ کراچی ٹریفک کیلئے بند

کراچی میں علی الصبح چپ تازیے کا جلوس برآمد ہوا،جلوس سے قبل ایم اے جناح روڈ کراچی کو سیکیورٹی صورت حال کے حوالے سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا،جلوس سے قبل نشتر پارک میں علامہ علی کرار نقوی نے مجلس سے خطاب کیا۔

چپ تعزیے کا جلوس، ایم اے جناح روڈ کراچی ٹریفک کیلئے بند
تصویر: محمود خان

چپ تعزیے کا جلوس روایتی راستوں سےہوتا ہوا کھارادر میں واقع امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس کی سیکورٹی کے لیے ساڑھے 3ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا اور گزارا جا رہا ہے۔

چپ تعزیے کا جلوس، ایم اے جناح روڈ کراچی ٹریفک کیلئے بند
تصویر: محمود خان

جلوس کی وجہ سے اس کے روایتی راستے میں آنے والا ایم اے جناح روڈ اور صدر کا علاقہ ذیلی سڑکوں پر کنٹینر لگا کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

سیکیوٹی نقطہ نظر سے جلوس کے راستے میں آنے والی دکانوں کو بھی جلوس کے دوران بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چپ تعزیے کا جلوس، ایم اے جناح روڈ کراچی ٹریفک کیلئے بند
تصویر: محمود خان

کراچی کی اہم کاروباری سڑک ایم اے جناح روڈ اور صدر کی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے صبح سویرے دفاتر کی جانب جانے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایم اے جناح روڈ کو کنٹینر لگا کر ٹاور تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے تاہم سول اسپتال کے سامنے سے گزرنے والی سڑک مشن روڈ کو ایم اے جناح روڈ پر عارضی طور پر ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے۔

چپ تعزیے کا جلوس، ایم اے جناح روڈ کراچی ٹریفک کیلئے بند
تصویر: محمود خان

یہ واحد سڑک کھلی ہونے کے باعث صبح سویرے بد ترین ٹریفک جام کے مناظر نظر آئے۔

تازہ ترین