• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں کے نیچے سیا ہ حلقے ہوں یا پھر چہرے پر داغ دھبوں کے نشانات،کسی تقریب میں شرکت کے لیے فوری طور پر ان سےنجات پانا بے حد مشکل ہے۔یہ نشانات آسانی سے چھپائے نہیں چھپتے، تاہم اس کا مقصد ہرگزیہ نہیں کہ ان داغ دھبوں کی خاطر چہرے پر بیس کی تہہ در تہہ لگالی جائیں۔ اس سلسلے میں بالی ووڈ فٹنس اینڈ بیوٹی کوئین شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ اپنے معصوم حسن کو میک اپ کی گہری تہوںمیں چھپنے نہ دیں ۔ ان داغ دھبو ں کو چھپانے کا آسان حل آپ کی میک اَپ کٹ میں بطور کنسیلر موجود ہے، جسے استعمال کرنے کا طریقہ اصل مہارت ہے۔ اگر کنسیلر کا استعمال درست طریقے کے ساتھ کیا جائے تو یہ نہ صرف سیاہ حلقوں کو چھپانے بلکہ جِلدکو ترو تازگی کا تاثر فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسے استعمال کیسے کرنا ہے آئیے اس کے لیے جانتے ہیں کچھ مفید ٹپس۔

کنسیلر کا انتخاب

سب سے پہلا مرحلہ کنسیلر کے انتخاب کا ہے کنسیلر چونکہ پورے فیس پر اپلائی نہیں ہوتا اس لیے، اس کے انتخاب میں عام طورپر اسکن ٹون کا خیال نہیں رکھا جاتا لیکن اس کے باوجود اس کی کئی قسمیںاور رنگ مارکیٹ میں دستیاب ہیں مثلاً ٹھوس اسٹک کنسیلر ،ٹیوب کنسیلر،پینسل کنسیلر، پوٹ کسنیلروغیرہ۔کنسیلر کا انتخاب کرتے وقت حلقوں اور داغ دھبوں کو ذہن میں رکھیں، مثال کے طور پرسیاہ حلقے اگر بہت زیادہ گہرے ہیں تو کنسیلر جِلد کی رنگت سے ہلکا ہونا چاہیے۔

٭گہری جِلد کی رنگت کے لئے ہلکے یا گہرے اورنج کنسیلر زیادہ موزوں رہتے ہیں۔

٭اگر حلقوں کی رنگت سرخی مائل یا گلابی ہے تو ہلکے پیلے رنگ کا کنسیلر مناسب رہے گا۔

٭براوٴن یا سیاہ حلقوں کی رنگت والی خواتین ہلکے گلابی شیڈز کے کنسیلر کا انتخاب کریں۔

٭پمپلز کو چھپانے کے لئے زیادہ تر ہرا کنسیلر استعمال ہوتا ہے۔

٭حلقوں کی رنگت اگر نیلی مائل ہے تو ہلکے اورنج رنگ کے کنسیلر کا استعمال کریں۔

٭کنسیلر کا رنگ فاؤنڈیشن کا ہم رنگ ہونا چاہیے اور اگر رنگ بالکل میچ نہ ہوسکے تو کنسیلر ایک شیڈ ہلکا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اگر کنسیلر ‏کا فاؤنڈیشن سے گہرا شیڈ استعمال کر لیا جائے تو یہ چہرے کے نشانات کو مزید نمایاں کردے گا۔

٭اگر آپ کو آنکھوں کی جِلدڈھیلی ڈھیلی محسوس ہوتی ہےتو اس شکایت کو دور کرنے کیلئے کریمی لکویڈ کنسیلر کا استعمال بہتر رہے گا۔

٭ہمیشہ خشک اور ہلکے کنسیلر کا انتخاب کیا جائے یہ آنکھوں کے اطراف میں موجود لکیروں کو بھی چھپاتا ہے۔

کنسیلر لگانے کا طریقہ

بیوٹی ایکسپرٹ کے مطابق کنسیلر لگانا بھی ایک فن ہے، اکثر خواتین میک اپ کرنے کے نت نئے طریقوں سے تو آگاہ ہوتی ہیں لیکن کنسیلر لگانے کی مہارت سے ناواقف ہوتی ہیں ۔

٭کنسیلر کا استعمال ہمیشہ فاؤنڈیشن لگانے کے بعد کیا جانا چاہیے، فاؤنڈیشن لگانے سے قبل کنسیلر کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

٭ کنسیلرکو براہ راست لگانے سے بہتر ہے کہ اس کا استعمال نقطوں کی صورت کیا جائے۔ نقطوں کی صورت میں آنکھوں کے نیچے اور ناک کے گوشوں پر لگائیں اور انگلی کی مدد سے اسے ہلکے سے تھپتھپا کر جذب کرلیں ۔

٭ کنسیلر لگانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو چھپانے کے لئے پہلے اورنج یا پیچ کلر کا کنسیلر استعمال کریں۔ اپنے ہاتھ کی تیسری انگلی جسے (Ring Finger) بھی کہتے ہیں، ہلکا سا بلینڈ کریں۔ اس کے بعد جِلد کی قدرتی رنگت سے ملتا جلتا کنسیلر لگائیں۔اگر چہرے پر پمپلز ہیں تو انھیں چھپانے کے لیے گرین کنسیلر لگائیں۔ تاکہ پورے چہرے کا ایک جیسا تاثر آئے۔ اس کے بعد چہرے پر سیٹنگ پاوٴڈر بھی لازمی استعمال کریں۔ البتہ سیٹنگ پاوٴڈر اس طرح لگائیں کہ پمپلز نمایاں نہ ہوں۔

٭روزمرہ روٹین میں کنسیلر کے استعمال کے بعد آپ سن بلاک استعمال کریں ۔اس کے لیے ضروری ہے کہ سن بلاک کا انتخاب جِلد کی مناسبت سے کیا جائے۔

کنسیلر کو داغ دھبے یا سیاہ حلقے چھپانے کے لیے ہی نہیں بلکہ مختلف صورتوں میں بھی کیا جاسکتامثلاً آنکھوں کے گرد پرائمر کے طور پر بھی کنسیلر کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آئی شیڈ لگانے سےپہلے آنکھوں پر کنسیلر لگائیں، یہ آئی شیڈ کو آنکھوں پر جمنے سے بچائے گا۔ آئی میک اَپ سے قبل کنسیلر لگانے سے آنکھوں کا میک اَپ دیر تک قائم رہتاہے۔

٭ کنسیلر کو بطور ہائی لائٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہےمثال کے طور بھنووں سے نیچے والی ہڈی پر،ہونٹوں اور کانوںکے پاس بطور ہائی لائٹریا چہرہ گول دکھانے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اسے ناک یا دہانے کے ارد گرد واقع شکنوں کو چھپانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم اگر جِلد پر مہاسے ہوں تو ایسی صورت میں کنسیلر بہت کم استعمال کریں کیوں کہ اس کے مضر اجزاءمسامات کو بند کر کے مہاسوں کے مسئلے کو اور سنگین بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین