• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی فیکس میں میلاد النبیؐ کا عظیم الشان جلوس،لوگوں کی بھر پور شرکت

ہیلی فیکس(زاہد انور مرزا) شاہ ولایت فاونڈشن ہیلی فیکس کے زیراہتمام ہیلی فیکس میں میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ جلوس الجامعہ الزہرا فرانس سٹریٹ سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں کے چکر لگاتا ہوا واپس فرانس سٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں یورپ برطاینہ سمیت مقامی علماء مشائخ سماجی کارکنوں سیاسی شخصیات سکولوں کے اساتذہ طلبا و طالبات کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلوس کے شرکا کیلئے جگہ جگہ گرم مشروبات کااہتمام تھا، جلوس کے راستے میں رنگ برنگی جھنڈیاں، آتش بازی اور غباروں سے تزئین وآرائش نے عید کامنظر بنا دیاتھا، جلوس جب پارکنسن لین پہنچا تو پارکنسن لین پرائمری سکول کے سٹاف اور بچوں نے شرکاء جلوس کا شاندار استقبال کیا اور شرکاء پر پھولوں کی پتیاں برسائیں، جلوس میلادالنبیؐ کی قیادت صدر مرکزی جماعت اہل سنت برطاینہ پروفیسر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے کی، جلوس میں پیر سید عباس علی شاہ بخاری نے اپنے مریدین کے ہمراہ جلوس میلاد میں شرکت کی، جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سید احمد حسین ترمزی نے کہا کہ اسلام امن محبت اور بھائی چارے کا درس دتتا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مزمت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالمؐ کی تشریف آوری اللہ تعالی کی نعمت عظیم ہے اور آپؐ کا وجود پوری انسانیت کیلئے رحمت ہے، ہدایت انسانی کیلئے آپ کی نعمت اللہ تعالی کا فضل علیم ہے، شرکاء جلوس سے پیر سید عباس علی شاہ بخاری نے بریڈفورڈ جبکہ صاحبزادہ پیر سید رفاقت حسین شاہ نے اٹلی سے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آخر میں پوری امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی دعا کی گئی۔
تازہ ترین