• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا جرائم میں ملوث تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر غور

برلن (اے پی پی) جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا ہے کہ جرمن حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ جرائم میں ملوث پائے گئے شامی تارکین وطن یا ایسے تارکین وطن جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیے جائیں، انہیں اْن کے ملک واپس بھیج دیا جائے۔ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث جرمنی میں پناہ گزین لاکھوں شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن یہ پابندیاں اس سال کے آخر تک لاگو ہیں۔ جرمنی کو اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ اس پابندی میں توسیع کی جائے یا نہیں۔
تازہ ترین