• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد حنفیہ غوثیہ میں جلوس وجلسہ میلاد النبی ﷺآج ہوگا

برٹن آن ٹرنٹ(نمائندہ جنگ جامعہ مسجد حنفیہ غوثیہ میں جلوس وجلسہ جشن میلاد النبیﷺ آج (اتوار) آغاز صبح 11:30 بجے ہوگا تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، صدر کمیٹی چوہدری شوکت کے مطابق انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مسجد ہذا سے درود وسلام کی صدائوں سے جلوس کا آغاز صبح 11:30 بجے ہو گا۔ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جلوس واپس مسجد میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکا کے لئے جگہ جگہ مختلف قسم کے کھانوں سے تواضع کی جائےگی، جبکہ کاروباری حضرات نے بھی مختلف مقامات پر اپنے کھانے کے فری سٹال سجائے ہوئے ہوں گے۔ چوہدری شوکت صدر کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ بعد از نماز ظہر جلسہ میلاد مصطفیؐ کا آغاز ہوگا جید علما کرام مفتی اسلم نقشبندی مفتی عنصر القادری، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی اور دیگر خطابات فرمائیں گے جبکہ برطانیہ و پاکستان سے آئے ہوئے ثنا خوان مصطفی بار گاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔ لنگر پورا دن جاری رہے گا۔
تازہ ترین