• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فرانس میں آٹو موبائل صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد کےمظاہرے


پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس بھر میں آٹو موبائل صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد نے پیلی جیکٹ پہن کر مظاہرے شروع کر دیئے حکومت کی طرف سے مالیاتی آلودگی روکنے کےلئے جن سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے یہ مظاہرے ان کے خلاف ہیں۔

مظاہرین اور حکومت کے درمیان کچھ عرصہ مذاکرات جاری تھی حکومت نے گذشتہ روز ان کے متوقع مظاہروں کو روکنے کےلئے سخت اقدام اٹھانے کی وارننگ کے باوجود ہفتے کی صبح پیرس سمیت تمام بڑے شہروں آٹو موبائل صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے مظاہروں کے دوران ایک 60 سالہ خاتون گاڑی سے گر کر ہلاک ہوگئی اب تک مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپوں میں 47 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات کے ساتھ درجنوں کی گرفتاری عمل لائی گئی ہے ۔پیلی جیکٹ ( جیالے یون) مظاہروں کے باعث فرانس سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ اکثر سڑکیں بلاک ہیں۔

تازہ ترین