• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج ٹرین از خود نوٹس،سپریم کورٹ نے پیسوں کی ادائیگی کی رپورٹ 10روز میں طلب کرلی

لاہور (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے سے 10دنوں میں پیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔ ہفتے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اورنج لائن ٹرین سمیت میگا منصوبوں کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ ٹھیکیداروں کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ پیسے نہ ملنے کی وجہ سے اورنج لائن پر کام بند ہے اگر بروقت ادائیگی نہ ہوئی تو منصوبے کی لاگت مزید بڑھ جائے گی۔ منصوبہ مکمل کر کے ہی جائیں گے اگر ادائیگی ہوئی تو کام شروع ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ٹھیکیداروں کے لئے پیسہ خون کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے بتایا کہ تمام فریقوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 10دنوں میں پیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔
تازہ ترین