• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،سانحہ ماڈل ٹائون،نئی JITکی درخواست،سماعت کیلئے مقرر

لاہور(نمائندہ جنگ ،صباح نیوز )سپریم کورٹ نےسانحہ ماڈل ٹائون کیس میں نئی جے آئی بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ عدالت نے نواز شریف، شہباز شریف حمزہ، رانا ثناء ، پرویز رشید سمیت 139کو نوٹس جاری کردیئے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ بسمہ امجد کی درخواست پر 19نومبر کو سماعت کرے گا۔عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ میں نواز شریف، شہباز شریف حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، دانیال عزیز، پرویز رشید خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، عابد شیر علی سمیت سانحہ میں ملوث دیگر139ملزموں کو بھی 19نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔
تازہ ترین