• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ بردباری کیساتھ اپوزیشن کا کردار ادا کریگی،طارق فضل

کراچی(جنگ نیوز)ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اخلاقیات کا کوئی خیال نہیں رکھا، ن لیگ بردباری سے اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، عمران خان جن ساتھیوں کی زبان سے خوش ہیں ان کے زوال کا سبب بھی یہی لوگ بنیں گے، متحدہ اپوزیشن کا فورم قائم ہوچکا ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان طلعت حسین کے ساتھ“ میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما سینیٹر ستارہ ایازاور سینئر صحافی جیو نیوز آصف علی بھٹی بھی شریک تھے۔ستارہ ایاز نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد بھی خود کو کرکٹ کا کپتان ہی تصور کررہے ہیں ، پارلیمنٹ میں اہم قومی معاملات پر گفتگو نہیں ہورہی ہے، مشترکہ اپوزیشن سو دن لے کر بیٹھی ہوئی ہے جو ہماری کوتاہی ہے، اپوزیشن مل کر کام نہیں کرتی تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔ آصف علی بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 100روزہ پلان کی حالت کافی ناگفتہ بہ ہے، کابینہ نے فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلہ پر پابندی پر کوئی زبردست ردعمل نہیں دیا، فواد چوہدری نے وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ کی شکایت لگائی تو انہوں نے وزیردفاع کو یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے کہہ دیا۔
تازہ ترین