• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار چالان

ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے اور سیٹ بیلٹ جیسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکارسسٹم کے ذریعے چالان شروع ہوناہوگئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے خاتمے پر آج سے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور ریاض میں خودکار چالان سسٹم شروع کیاجارہا ہے ۔

ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک ہے اور اس کے نتائج بھی نہایت خراب نکلتے ہیں لہذا اس رجحان کو ختم کرنے کےلئے چالان کی رقم میں اضافہ کیا گیا لیکن لوگ اب بھی ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید سخت قوانین بنانے اوررجحان کو ختم کرنے کےلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے نیا کمپیوٹرسافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جو خود کارطریقے سے خلاف ورزی ریکارڈ کرکے چالان کرے گا۔

خود کارطریقے سے چالان کرنے والے کیمرے مختلف مقامات پر نصب کئے جاچکے ہیں جن کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا گیا ہے ۔

ابتدائی طور پر ریاض، مکہ مکرمہ ریجن اور مدینہ منورہ میں خود کار چالان کا سلسلہ شروع کیاجارہا ہے تاہم بعدمیں اس کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کردیا جائے گا۔ 

تازہ ترین