• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص اشیاء کے استعمال پر46سنیکس پروڈکشن یونٹس سیل

لاہور(خصوصی رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں قائم سنیکس انڈسٹری کی چیکنگ کی۔ناقص اشیاء کے استعمال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر46سنیکس پروڈکشن یونٹس سیل کر دیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر88یونٹس کو جرمانے اور280کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے چیکنگ مہم میں اب تک 490فیکٹریاں چیک کی جا چکی ہیں۔آئل کے بار بار استعمال،غلط،جعلی لیبلنگ،مس برانڈنگ،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر46سنیکس پروڈکشن یونٹس سر بمہر کر دیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں اور ناقص انتظامات پر88کو جرمانہ اور 280کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔صوبہ بھر میں کی گئی کارروائیوں کے دوران2300پیکٹ تیار نمکو،پاپڑ، سلانٹی اور 500 لیٹر کے قریب زائدالمعیاد کوکنگ آئل تلف کردیا گیا۔
تازہ ترین