• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم پانی کی قلت کے مسئلےسے آگاہ ہے،میاں اسلم اقبال

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے علامہ اقبال ٹاؤن کے ایک نجی سکول میں دیامیر بھاشا اور مہمنڈ ڈیموں کے لئے فنڈریزنگ مہم کا افتتاح کیا ۔ صوبائی وزیر نے ڈیمو ں کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا اور آبی ذخائر کیلئے فنڈ دینے والوں کے جذبے کو سراہا ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم پانی کی قلت کے مسئلے سے آگاہ ہے اور نئے آبی ذخائر بنانے کی متمنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی اور سرکاری ملازمین نے بھی ڈیموں کی تعمیر کیلئے اپنا حصہ ڈالا ہے جو قابل ستائش ہے ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سمن آباد میں سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند سرگرمیو ں سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔
تازہ ترین