• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے تمام انتظامات مکمل

لاہور(خبرنگارخصوصی)گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے لیے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سکھ یاتری 10روز کے لیے 21نومبر کو سپیشل ٹرین کے ذریعے واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گےاورگورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں قیام کے دوران 22نومبر کو گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کریں گے۔مرکزی تقریب 23نومبر کو جنم استھا ن ننکانہ صاحب میں ہو گی ۔سکھ یاتری 24نومبر کو گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور 26نومبر کو گورو دورہ ڈیرہ صاحب لاہورآئیں گے ۔ 28نومبر کو یاتر ی گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور نارووال کا دورہ کریں گےاور30نومبر کوسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس بھارت چلے جائیں گے ۔
تازہ ترین