• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری رحمت علی کایوم پیدا ئش منایاگیا

لاہور (جنرل رپورٹر) گوجر یوتھ فورم پاکستان کے زیراہتمام خالق اسم پاکستان چودھری رحمت علی کا 121واں یوم پیدائش منایا گیا اس سلسلہ میں ایک تقریب مون مارکیٹ اقبال ٹائون لاہور میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ چودھری رحمت علی جو امانتاً انگلینڈ میں دفن ہیں ان کا جسد خاکی دیار غیر سے پاکستان لا کر شایان شان طریقہ سے شکر پڑیاں اسلام آباد مدفون کیا جائے۔ ۔تقریب سے چودھری شہزاد گوجر، چودھری خالد، ملک عثمان، سید نصیب اللہ گردیزی، احسان چودھری ، پروفیسر ساجد رشید، چودھری رمضان گوجر، چودھری نصیر، مظہر اللہ گوجر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین