• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈنی سنٹر کایونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسےالحاق نہیں ہوسکا

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر )کڈنی سنٹر ملتان کی نجکاری کے بعدمسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو درخواست بھیجی گئی ہے ۔درخواست میں بتایا ہے کہ کڈنی سنٹر گردوں کے مریضوں کے علاج کیلئے بنایا گیا تھا مگر اب یہ صرف ریفرل سنٹر کے طور پر کام کر رہا ہے اور نجکاری کے بعد مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔سابقہ حکومت نے نجی کمپنی کو د گنا بجٹ دیا۔ کسی آڈٹ کے بغیر ہسپتال میں جدت لانے اور مشینری میں اضافے کے لیے 40 کروڑ روپے دیئے۔نجکاری کے بعد 250 میں سے 240 ملازمین کو نکال دیا گیا ۔اب تک ادارے کا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ،کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان سے بھی الحاق نہیں کیا گیا ۔کسی سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر کو بھرتی نہیں کیا گیا ۔مریضوں کو چند ادویات،چیک اپ کے بعد آپریشن کیلئےلمبی تاریخ دیکر گھر بھیج دیا جاتا ہے ۔ ۔لہٰذا نجکاری ختم کی جائے۔کڈنی سنٹر حکام کے مطابق مریضوں کو تمام جدید طبی سہولیات نہایت کم فیسوں پر دی جارہی ہیں ۔ درخواست میں لگائے گئے الزامات غلط ہیں ۔
تازہ ترین