• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان نے مفادات کیلئے ہمیشہ ڈیل کا سہارا لیا، راشد محمود

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی اور صوبائی نائب صدر ملک ندیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ سیاسی مفادات کیلئے باربار ڈیل کا سہارا لیا ہے ‘ وزیراعظم بننے کے لالچ میں عمران خان نےپرویز مشرف کے جعلی ریفرنڈم کی حمایت میں مہم چلائی ،بعد ازاں آمر نے اسے جھنڈی دکھادی ۔ عمران خان نے ڈیل کے ذریعے 2013میں خیبر پختونخوا میں حکومت بنوائی گئی جبکہ ڈیل ہی کے ذریعے پی ٹی آئی کو2018کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اکثریت دلوا کر وزیراعظم بنوایا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب میں کیا،انہوں نےکہا کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملک معاشی بحران سے دو چار ہو گیا ہے،مہنگائی کا طوفان آگیاہے جبکہ کشکول لے کر بیرونی ملکوں سے قرضے مانگے جارہے ہیں۔
تازہ ترین