• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون کے عطیہ دہندگان سے کرسمس سے قبل رابطوں کی اپیل

لندن ( نیوز ڈیسک ) خون کا عطیہ دینے کے خواہش مند افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرسمس سے قبل اپنے عطیات کیلئے رابطے کر لیں تاکہ تہوار کے اہم موقع پر خون کے سٹاک کی کمی سے بچا جا سکے۔گزشتہ سال کرسمس سے قبل آخری ہفتے میں مختصر نوٹس کے باعث ڈاکٹروں سے ہر چار میں سے ایک ملاقات منسوخ کر دی گئی تھی جبکہ 10میں سے ایک شخص عطیہ دینے میں ناکام رہا۔این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ نے کہا ہے کہ خون عطیہ کرنے کے خواہش مند اپنے رابطوں کا شیڈول طے کر لیں تاکہ کرسمس سے قبل مشکل صورت حال سے بچا جا سکے۔خون کا عطیہ دینے کی منسوخی کا جواز رکھنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ کم از کم تین دن کا نوٹس دیں تاکہ کسی ضرورت مند کو سلاٹ دیا جا سکے۔این ایچ ایس نے متنبہ کیا ہے کہ عطیات میں کوئی بڑی کمی ہونے کے نتیجے میں انگلینڈ میں لاکھوں افراد کو تہوار کے موقع پر خون کی سپلائی متاثر ہوگی۔ ان افراد میں خون کی صورت حال یا کینسر کے مریض ، سرجری کے باعث خون کی ضرورت والے افراد ، بچے کی پیدائش یا حادثات کے نتیجے میں متاثرہ افراد شامل ہوں گے۔
تازہ ترین