• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا ڈرون طیارہ دوران لینڈنگ گر کر تباہ

پیرس (این این آئی)فرانسیسی فوج کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ افریقی ملک نیجر میں گرکر تباہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ان کا ریپر ماڈل کا ایک ڈرون طیارہ نیامی کے ہوائی اڈے کے قریب گر کرتباہ ہوگیا ۔فرانسیسی فورج کے ترجمان کرنل پیٹرک شٹایگر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرون طیارے لینے لینڈنگ کی کوشش کی۔ اس حادثے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نیامی کے فوجی اڈے سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ڈرون طیارے کا ملبہ مل گیا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ انٹیلی جنس اور جنگی مہمات کے لیے استعمال ہونے والے ریپر ڈرون طیارے امریکی ساختہ ہیں اور فرانس میں ان طیاروں کی کل تعداد 4 بتائی جاتی ہے۔ یہ جدید ترین ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگا ڈرون طیارہ سمجھا جاتا ہے۔
تازہ ترین