• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن ولادت رسولؐ کے سلسلے میں کل ریلی نکالی جائیگی،ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جشن ولادت رسولؐ کے سلسلے میں 11ربیع الاول کو لیاقت آباد ڈاکخانہ سے ریلی نکالی جائیگی جبکہ 12ربیع الاول کو مرکزی جلوس مرکز اہلسنت سے برآمد ہوگا اور نمائش پر اختتام پذیر ہوگا ،عاشقان رسول شرکت کو یقینی بنائیں ،جلسے ،جلوس ریلیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کیجائے ،کارکنان کے جوش وجذبے اور عوام میں میلاد منانے کا شعور اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،کارکنان وعوام اہلسنت امن وامان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،علاقائی سطح پر پرچم کشائی اور مرکزی ریلی وجلوس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت پر شر انگیزی پھیلانے والوں پر عاشقان رسول گہری نظر رکھیں اور کسی بھی منفی سرگرمی کی پولیس کو فوری اطلاع دیں ،انہوں نے کہا کہ یوم ولادت رسول ہمیں ایکدوسرے کا احترام ،برداشت ،صبر ظلمتوں اور اندھیروں کو ختم کرنے کا درس دیتا ہے ۔

تازہ ترین