• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوآپریٹو سوسائٹیز کی زمینوں پر قبضے بھی ختم کرائے جائیں،الاٹیز کی اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تجاوزات ختم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ، گورنرسندھ، وزیراعلیٰ، وزیر برائے کوآپریٹو سوسائٹیز، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ کوآپریٹو سوسائٹیز کی زمینوں پر سے بھی قبضے اور متعدد سوسائٹیوں میں رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات بالخصوص گتا بنانے کی فیکٹریاں اور گودام بھی اسی طرح ختم کروائیں جس طرح سرکاری اور دیگر زمینوں پر سے قبضے اور تجاوزات ختم کروائی جارہی ہیں،مختلف کو آپریٹو سو سائٹیز کے عہدے داروں اور مکینوں نے کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس ضمن میں ہونے والی کارروائی کوسراہا۔
تازہ ترین