• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں فٹ پاتھ پر ماں کے ساتھ سوئی ہوئی 2 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے ریپ کردیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق بچی کو اغوا کرنے کا واقعہ اولڈ دہلی ریلوے اسٹیشن کے پاس پیش جہاں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو ملزم نے بچی کو اغوا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماں اور بچی فٹ پاتھ پر سو رہے تھے کہ ملزم انیل نے بچی کو اغوا کرکے ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ 24 سالہ ملزم انیل نشئی ہے جسے اتوار کی صبح گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اغوا کی رات ڈھائی بجے بچی کی والدہ نے تلاش شروع کی لیکن کہیں سراغ نہیں ملا تو ہفتے کی صبح 10بجے بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔  

تازہ ترین