• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران غربت کے خاتمے کا چینی ماڈل نافذ کرنا چاہتے ہیں ،چائنا اسٹیٹ کونسل

بیجنگ(آئی این پی)پاکستان اورکئی افریقی ممالک غربت میں کمی کے لیے چینی تجربات کا مطالعہ کر رہیے ہیں، عمران غربت کے خاتمے کا چینی ماڈل نافذ کرنا چاہتے ہیں ۔چینی ماڈل میں یہ خوبی موجود ہے کہ کوئی بھی ترقی یافتہ ملک اسے اختیار نہیں کرسکتا۔غربت کے خاتمے کا چینی ماڈل معاشرے میں سیاسی اور ادارہ جاتی خوبیوں کے ساتھ مکمل طور پر نافذ کیا جا سکتا ہے۔جسے کسی بھی مغربی ترقی یافتہ ملک میں اختیار نہیں کیا جا سکتا،یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی غربت کے خاتمے کیلئے ایسا ہی منصوبہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیٹیٹ کونسل لیڈنگ گروپ آفس برائے غربت میں کمی اور ترقی کے ایک عہدیدار کوتیان جن نے بیجنگ کے ایک پروگرام میں کیا ہے۔گلوبل ٹائمز کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین کی یہ بے مثال جدت ہے کہ اس نے ترقی یافتہ علاقوں کو پسماندہ علاقوں کی مدد کرنے کیلئے کہا ہے اور مرکزی سطح پر حکومت کے ادارے نچلی سطح پر تنظیموں کی مدد کرتے ہیں جو لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔
تازہ ترین