• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس کے نئے کنکشنوںکی تنصیب کا کام تعطل کا شکار

لاہور(سپیشل رپورٹر ) سوئی ناردرن لاہور ریجن میں ایک ماہ سے نئے کنکشنوںکی تنصیب کا کام تعطل کا شکار ہے ، نئے کنکشنوںکی تنصیب کے دوران سروس لائن میں استعما ل ٹیپ ختم ہو چکی ہے جس وجہ سےصرف سفارشی کنکشن لگائے جا رہے ہیں، سروس لائن ٹیپ اٹلی سے درآمد ہو تی ہے جس کی درآمد میں تاخیر کی وجہ سے صارفین گیس مشکلات میں مبتلا ہیں۔ جنرل منیجر لاہور ریجن قیصر مسعود نےکہا ہےکہ سروس ٹیپ درآمد کر لی ہے جو بہت جلد کراچی سے لاہور پہنچ جائے گی۔
تازہ ترین