• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹریل کی کمی ،بجلی کےنئےکنکشنوں کی فراہمی میں مشکلات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میپکو ریجن میں میٹریل کی کمی نئےکنکشنوں کی فراہمی میں آڑے آنا شروع ہوگئی ہےجس کی وجہ سے کنکشنوں کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے،میٹریل کی کمی کے بحران کو گزشتہ ماہ دور کرنے کے دعوے کئے گئے تھے لیکن میٹر ، پی وی سی(تار) ، کنڈکٹر، ڈی ، سٹے راڈ، سٹے وائر، ٹرانسفارمرز پولز کی کمی کےباعث پرائیویٹ کمرشل، انڈسٹریل کنکشن کے حصول والے درخواست گزار پریشانی سے دوچار ہیں، میپکو حکام کے مطابق میٹریل کی کوئی کمی نہیں، ریجنل اور فیلڈسٹورز میں میٹریل موجود ہے، کسی ایک سٹور سے کمی کی رپورٹ پر دوسرے سٹورز سے میٹریل کی ترسیل ممکن بنادی جاتی ہے۔
تازہ ترین