• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، متعدد ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا،مظفر آباد پولیس نے چائنا چوک کے قریب چھاپہ مارکر منشیات فروش ضیغم کو گرفتار کرکے آدھا کلو چرس برآمد کر لی ہے، تھانہ ممتاز آباد پولیس نے ناظم ٹاؤن میں چھاپہ مار کر شراب فروش ابرار کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم ارشد فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے شراب کی 50 بوتلیں اور60 ہزار روپے برآمد کر کےمقدمہ درج کر لیا ہے، تھانہ قادرپورراں پولیس نے رکشہ ڈرائیور شہباز کو اونچی آواز میں گانے لگا کر ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، تھانہ کینٹ پولیس نے کینٹ بازار اور اعوان چوک میں شراب پی کر غل غپاڑا کرنے پر 2 افراد رانا عباس اور عارف کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ چہلیک پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص آصف کو گرفتار کر کے 30بور پسٹل اور 4گولیاں برآمد کر لیں، تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے شیڈول سے ہٹ کر جلوس ختم کرنے پر علی اظہر عابدی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین