• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنا پارٹی ایک دن کا احتجاج برداشت نہ کرسکی،نعیم عیسکی

پشاور (وقائع نگار) 126 دنوں تک ملک کو مفلوج کرنے والے سلیکٹڈ حکمران ناموس رسالت ؐ کیلئے کئے جانیوالے جمعہ کے روز کا پرامن احتجاج برداشت نہیں کرسکے مردان میں جماعت اسلامی یوتھ مردان کے ضلعی صدر نعمان یوسف اور ان کے ساتھیوں پر ایف آئی آر درج کرانا افسوسناک اور شرمناک ہے‘ یہ باتیں جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی نے صوبہ سے آئے ہوئے یوتھ لیڈرز سے المرکز اسلامی پشاور میں ملاقات میں کہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے کہتے ہیں کہ ہم کو مجبور نہ کریں کہ ہم خیبر پختونخوا کا پہیہ جام کریں ۔
تازہ ترین