• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکل چلا تے ہوئے خطرناک کرتب دِکھانے کا مظاہرہ


سائیکل پر سواری کرتے ہوئے کرتب دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن اس ماہر رائیڈرکے تو کیا ہی کہنے ہیں جس نے سینکڑوں فٹ بلندی پر نصب باریک ریلنگ پر سائیکل چلاتے ہوئے اسٹنٹس دکھانے کا انوکھا مظاہرہ پیش کیا تو دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔

ماسکو سے تعلق رکھنے والے اس ماہر رائیڈرنے بلند چٹان پر نصب چند انچ کی باریک سی ریلنگ پر سائیکل کا توازن برقرار کیا اور گہری کھائی کے اوپر سرکتے ہوئے سائیکل چلائی۔

اس بازی گرکے کرتب کو دیکھ کر کسی فلم کے منظر کا گمان ہوتا ہے لیکن جناب یہ تو سائیکل سوار کی بے پناہ مہارت کا نتیجہ ہے تاہم اس کی معمولی سی غلطی بھی اس کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔

تازہ ترین