• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ڈی پی کے ضلعی‘حلقہ اور بنیادی کونسلوں کے انتخابات‘الیکشن کمیٹی قائم

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق پارٹی کے ضلعی،حلقہ اور بنیادی کونسلوں کے انتخابات کیلئے پارٹی کی ایگزیکٹو و مرکزی کونسل کے ارکان پر مشتمل الیکشن کمیٹی قائم کی گئی،جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمدیونس چنگیزی،آرگنائزنگ سیکرٹری غلام مہدی ہزارہ،ارکان مرکزی کمیٹی غلام علی ہزارہ،قادر علی،عصمت یاری اور رضا بیگ شامل ہیں۔اس موقع پر تمام کونسلوں کیلئے بالترتیب الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق بنیادی کونسلوں کیلئے27تا 30نومبرتک کاغذات جمع کرائے جا سکتے ہیں اورجانچ پڑتال یکم اور 2دسمبر کو کی جائے گی،3دسمبر کو انتخابی نشانات اور 7دسمبر کو انتخابات منعقد ہونگے،حلقہ کونسلر(مرد و خواتین) کے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کی تاریخ 8 تا 14دسمبر ،جانچ پڑتال15 اور 16دسمبر،انتخابی نشانات 17دسمبر جبکہ جنرل باڈی اجلاس برائے انتخابی مہم امیدوارن حلقہ کونسلز21دسمبر کو ہزارہ ٹائون اور علمدار روڈ پارٹی دفاتر میں ہونگے، جبکہ انتخابات 23دسمبر کو ہونگے، انتخابی عمل کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے ضلعی کونسل کیلئے شیڈول کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کیلئے 24 تا 28 دسمبر 2018 کی تاریخ رکھی گئی ہے کاغذات کی جانچ پڑتال29اور 30دسمبرکو ہوگی،جبکہ انتخابی نشانات31دسمبر کو دئیے جائیں گے،جنرل باڈی اجلاس برائے انتخابی مہم4جنوری 2019 کو ہزارہ ٹائون جبکہ 11جنوری کو علمدار روڈ کے دفترمیں ہوگاجبکہ انتخابات13 جنوری کو منعقد ہونگے۔بیان میں کہا گیا کہ کارکن جوش و جذبے کے ساتھ انتخابی عمل کا حصہ بن کر پارٹی کے استحکام اور حقیقی حق نمائندگی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کردار ادا کریں۔ایچ ڈی پی واحد قومی سیاسی جماعت ہے جسکی قیادت کا انتخاب جمہوری اور پارٹی کے آئینی تقاضوں کے مطابق عمل میں لایا جاتا ہے۔
تازہ ترین