• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 سے کم کا ہدف حاصل نہ کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گذشتہ دس سال میں پاکستانی ٹیم دو سو سے کم ہدف کے تعاقب میں پانچ بار ناکام رہی یہ عالمی ریکارڈ ہے۔ ایک سال کے دوران ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹسمین دو سو سے کم اسکور نہ بنا سکے۔ بھارت دو جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیم ایک ایک بار دو سو سے کم اسکور نہ بناسکی اور میچ ہار گئی۔ چھوٹے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کی طرف گامزن تھی لیکن ٹیم نے یوٹرن لیا اور جیتا ہوا میچ ہار گئی۔ پیر کو چوتھے دن 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 171رنز ہی بنا سکی۔ یاد رہے کہ 2017میں پاکستانی ٹیم دو بار دو سو سے بھی کم اسکور پر ہمت ہار چکی ہے۔ مئی2017میں برج ٹاون باربا ڈوس میں پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 188کا ہدف ملنے کے بعد صرف 81رنز پر آوٹ ہوکر میچ 106رنز سے ہار گئی۔اسی طرح گذشتہ برس ابوظبی میں سری لنکا نے 136رنز کا ہدف دے کر گرین شرٹس کو 114 پر فارغ کرکے 21رنز سے فتح سمیٹی تھی۔

تازہ ترین