• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: کراچی وائٹس 158 پر آئوٹ،عمیر کے92رنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے کے تیسرے رائونڈ میں پیر کو اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں کے آر ایل کی ٹیم سوئی ناردرن گیس کے خلاف پہلی اننگز میں 212رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ سیف بدر نے118رنز بنائے۔ جواب میں سوئی ناردرن نے ایک وکٹ پر 23رنز بنائے تھے۔ این بی پی کمپلکس میں لاہور بلیوز پہلی اننگز میں193رنز بنائے۔ ذوالفقار بابر نے چھ اور خالد عثمان نے چار وکٹ حاصل کئے۔ واپڈا نے دو وکٹ پر33 رنز اسکور کئے تھے۔ سائوتھ اینڈ کلب میں کراچی وائٹس پہلی اننگز میں158رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ عمیر بن یوسف نے92ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ جواب میں سوئی سدرن نے دو وکٹ پر81رنز بنائے تھے۔ یو بی ایل کمپلکس میں پشاور پہلی اننگز میں237 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ مہران ابراہیم نے107ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں حبیب بینک نے تین وکٹ پر22 رنز بنائے تھے۔
تازہ ترین