• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیلین سفیر کی خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی پیشکش

پشاور(خبرنگار)پاکستان میں متعین برازیل کے سفیر کلوڈیولن نے کہاہے کہ بزنس کمیونٹی کے مابین تجارتی وفود کے تبادلے اور صنعت و تجارت کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں امن قائم ہوچکاہے غیرملکی سرمایہ کاریہاں بلاخوف وخطرسرمایہ کاری کرسکتے ہیں،خیبر پختونخوامعدنی وسائل سے مالامال صوبہ ہے۔ وہ پشاورپریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہارخیال کررہے تھے اس موقع پربرازیل کے اعزازی قونصل جنرل عامر فاروق ،پشاورپریس کلب کے صدرعالمگیرخان،جنرل سیکرٹری شہاب الدین سمیت دیگربھی موجودتھے ۔ برازیلی سفیرکلوڈیولن نے کہاکہ برازیل اورپاکستان کے مابین سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور برازیل کے عوام براہ راست تجارت کریں ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے پہاڑی علاقے سوات،چترال میں معدنیات کے ذخائرموجودہیں جبکہ یہ علاقے سیاحت کیلئے بھی مالامال ہے جہاں ٹریکنگ ٹورازم میں برازیل دلچسپی رکھتا ہے جبکہ قیمتی ونیم قیمتی پتھروں اور بائیو فیول سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بھی سازگار ماحول موجود ہے جس کیلئے پاکستان اور برازیل کے مابین تجارتی وفود کا تبادلہ ناگزیر ہے ۔امید ہے مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں مذید بہتر ی آئے گی ۔
تازہ ترین