• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کیساتھ طلبہ کی اخلاقی تربیت بھی بہت ضروری ہے،شاہ فرمان

پشاور ( نیوز ڈیسک )گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صوبہ کی تمام اعلیٰ جامعات کو یونیورسٹیوں کے اندر منشیات کے استعمال اورغیرضروری سیاسی سرگرمیوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے اس حوالے سے محکمہ اعلی تعلیم کو ایک کمیٹی بنانیکی بھی ہدایت کی ہے جو تمام یونیورسٹیوں سے ماہانہ بنیادوں پر ریکارڈ حاصل کرے گی، گورنر خیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ یونیورسٹیوں میں طلباء وطالبات کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹس کاغلط استعمال ، منشیات اور سیاسی سرگرمیو میں ملوث ہونا ناقابل برداشت ہے، اپنے بچوں کا بہتر مستقبل بناناریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز گورنرہاؤس پشاور میں صوبہ کی تمام اعلیٰ جامعات کے وائس چانسلرز سے ملاقات کے دوران کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر شاہ فرمان کا کہناتھا کہ ہمیں نوجوان نسل کی قوی مفاد میں تعلیم و تربیت یقینی بنانا ہوگی، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل بہتربنائیں اور ہم کسی صورت اس حقیقت سے آنکھیں نہیں چرا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پرزیادہ توجہ دینی چا ہئے، اساتذہ کا کردار، رویہ اوراخلاق طلباء کیلئے عملی نمونہ ہوتاہے، طلباء کی کردار سازی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چا ہئے کیونکہ تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ اخلاقی معیار بھی بہت ضروری ہے، انہوں نے اس موقع پر تمام وائس چانسلرز پر واضح کیا کہ یونیورسٹیاں اپنے مالی سال کا بجٹ ترجیحات وضروریات کے بنیاد پر طے کریں اور اپنے بجٹ کاآڈٹ یقینی بنائیں جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ تمام اعلی جامعات بغیرکسی سیاسی دباؤ، ذاتی مفاد اور میرٹ کے خلاف کسی صورت تقرریاں نہ کریں، خلاف قانون اور میرٹ کے برعکس بھرتیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
تازہ ترین