• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹرن لینا ، موقف سے پیچھے ہٹنا بزدلی کی علامت ہے ‘ امیر مقام

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ یوٹرن لینا اور موقف سے پیچھے ہٹنا بزدلی کی علامت ہے حکمرانوں کو اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسرو ں پر ڈالنے کی بجائے اپنی ناکامی تسلیم کر کے قوم سے معافی مانگنی چاہئے، بزدل سیاستدان قوم کی رہنمائی کا اہل نہیں ہو سکتا، عمران خان موقف سے پیچھے ہٹنے کی سنچریاں مکمل کر کے یوٹرن لینے کے ماسٹر بن چکے ہیں۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کمر توڑ مہنگائی، معاشی و سیاسی بحران، عاشقان رسول کو ملک دشمن قرار دینے ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق کے وحشیانہ قتل اور خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر افسر طاہر داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کر کے افغانستان لے جا کر قتل کرنے کے واقعہ سے دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں پر عوامی دبائو بڑھتا جا رہا ہے اور وہ بوکھلا گئے ہیں ،عمران کی موقف سے پیچھے ہٹنے اور یوٹرن کی حمایت اسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔
تازہ ترین