• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈریٹ ٹوریز کا بریگزٹ ڈیل کے مخالف ساتھیوں کو انتباہ

لندن (نیوز ڈیسک) ماڈریٹ ٹوریز نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی میں ’’پیورسٹس‘‘ تھریسا مے کی ڈیل کو پھاڑ دیں گے تو پھر وہ برطانیہ کو یورپی یونین کے ساتھ سخت تعلقات کی جانب دھکیلنے یا پھر بریگزٹ کے خلاف بھی جا سکتے ہیں۔ ٹوری ماڈریٹ ایم پیز کے ایک گروپ نے برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ کو بتایا کہ اگر بریگزٹیئرز تھریسا مے کے پلان کو بلاک کرتے ہیں تو پھر صرف یہی باقی رہتا ہے کہ ہم سنگل مارکیٹ میں زیادہ پابند رہیں یا پھر ریفرنڈم 2016 کے نتائج کو ری وزٹ کریں۔ کنزرویٹوز ایم پیز کا کہنا ہے کہ بریگزیٹئرز نے صورت حال کا غلط اندازہ لگایا ہے۔ یہ وارننگ اس وقت سامنے آئی جب کنزویٹوز کے یورو سکپٹک ونگ نے یورپی یونین کے برسلز اجلاس سے قبل تھریسا مے کے بریگزٹ ڈرافٹ ڈیل کے خلاف ایک مربوط کمپین کا آغاز کیا۔ انہوں نے تھریسا مے کے خلاف عدم اعتماد کےووٹ کی مہم کو بھی تیز کیا ہے۔ دوسری جانب تھریسا مے اپنے بریگزٹ پلان کا دفاع کر رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ڈیل برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ ٹوری فرنٹ بینچر اور تھریسا مے کے ناقد الیسٹر برٹ کا کہنا ہے کہ تھریسا مے کا پلان ناکام ہوگا۔ ماڈریٹ نے برٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بریگزیٹئرز کو یہ توقع نہیں ہے کہ نتائج کی پروا کے بغیر ریمین ووٹنگ ایم پیز 2016 کے ریفرنڈم کے نتائج کے ساتھ ہی چلیں گے۔ ایک اور کنزرویٹیو نے اپنانام مخفی رکھنے کی شرط پر اس تاثر کی تصدیق کی کہ اگر کامنز میں تھریسا مے کی ڈیل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو اس سے ٹوری بنچز میں بریگزٹ کیلئے سپورٹ کمزور ہو جائے گی۔ یقیناً ہم سے کئی یہ سمجھتے ہیں کہ نو ڈیل سے نو بریگزٹ بہتر ہے۔ یورو سکپٹک ٹوریز کو براہ راست پیغام بھیجنے والوں میں سابق منسٹر نکی مورگن بھی شامل ہیں۔ ایک سینئر ٹوری بیک بنچر، جو کہ الیسٹر برٹ سے اتفاق کرتے ہیں، نے انڈی پینڈنٹ کو بتایا کہ یورپین ریسرچ گروپ کو پارلیمنٹ کی ڈائنامکس کو سمجھنا چاہئے کہ پارلیمنٹ میں نو ڈیل بریگزٹ کی اکثریت نہیں ہے۔ وہ یہ سوچے بغیر ڈیل کو ناکام کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں کہ اگر وہ کامیاب ہو گئے تو اس کے کیا نتائج ہوں گے۔ خیال ہے کہ اگر ڈیل مر گئی تو ہر ایک یہ کہے گا، اوکے اور اب ہم بغیر ڈیل کے جائیں اور بعد میں کینیڈا طرز پر اتفاق کریں، یہ سب افسانوی ہے۔ تھریسا مے نے 10ڈاوننگ سٹریٹ کی سیڑھیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میری ڈیل کامیاب نہ ہوئی تو پھر امکان ہے کہ نوبریگزٹ ہو۔ حکومت کے ایک اندرونی ذریعے نے انڈی پینڈنٹ کو بتایا کہ اگر کامنز میں الٹراز کے ایکشنز کی وجہ سے ڈیل ناکام ہوتی ہے تو یہ افسوسناک ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ یہ ہے کہ ہمارے خیال میں فی الوقت کامنز میں کسی چیز کیلئے کوئی اکثریت نہیں ہے۔ نہ ہی نو ڈیل نہ ہی ای ایف اے اور نہ ہی کسی دوسری چیز کیلئے۔ پارٹی چیئرمین برینڈن لیوس نے کہا کہ وزیراعظم ہر چیز کیلئے تیار ہیں۔ بریگزیٹئر سٹیو بیکر ایم پی نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ڈیل کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اور وہ صحافیوں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں، تاکہ ان کا پیغام خبروں کے ذریعے پہنچتا رہے۔
تازہ ترین