• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی تبادلہ کیس، اعظم سواتی ذمہ دار، رپورٹ پیش

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی کے مبینہ دبائو پر آئی جی اسلام آباد کے تبادلہ سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر التواء کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ عرفان منگی نے رپورٹ جمع کرادی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سینیٹر اعظم سواتی اور انکے ملازمین کو فارم ہا ئو س پر جھگڑے کا ذمہ دار قرار دیدیا، جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ 5 والیم پر مشتمل ہے۔ رپور ٹ میں حکومت کی طرف سے سابق آئی جی اسلام آباد کے تبادلے پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں،جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کے علاوہ وزیر مملکت داخلہ کو بھی شامل تفتیش کیا اور 17 نومبر کو ایک سربمہر عبوری رپورٹ عدالت عظمی میں جمع کروائی جبکہ پیر کو حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی جس میں انہیں ذمہ دار قرار دیا گیا۔
تازہ ترین