• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر حزب اختلاف اور حکومت ایک پیج پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر اپوزیشن اور حکو مت ایک پیج پر ، وفاقی حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج ، تفصیلات کے مطابق پیر کو ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی راشد خلجی کی ایک تحریک التوا پرجوسندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق تھی گرما گرم بحث ہوئی ، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے یک زبان ہوکر اس بات پر سخت احتجاج کیا کہ سندھ کےساتھ زیادتی کی جارہی جو ناقابل قبول ہے۔تحریک التوا پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ بجلی کا ترسیلی نظام وفاقی حکومت کے پاس ہے ،کے الیکڑک کو نیشنل گرڈ سے چھ سومیگاواٹ بجلی ملتی ہے ۔پاکستان کے بجلی مسائل کا حل سندھ کے پاس ہے ،ملک کی انرجی سیکورٹی سندھ کے پاس ہے ،پاکستان کا واحد ونڈ کوریڈور سندھ میں ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پپڑتا ہے کہ سندھ میں ونڈ و سولر منصوبوں کو وفاق نے روک رکھا ہے۔ڈالرخرچ کرکے آئل سے مہنگی بجلی پیداکی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ونڈ اورسولرانرجی کے ذریعے سستی بجلی فراہم کر سکتا ہے۔اوگرا ،این ٹی ڈی سی اور دیگر وفاقی اداروں میں سندھ کی نمائندگی نہیں۔
تازہ ترین