• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول ابھی سیاست سیکھ رہے ہیں،شوکت یوسفزئی

پشاور(اے پی پی)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے پیر کے روز بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول ابھی سیاست سیکھ رہے ہیں،لکھی تقریر سے ہٹ کر بات کرے گا تو ان کی باتوں کو بھی سنجیدہ لیں گے‘روشنیوں کا شہر کراچی پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن اور نالائقیوں کی وجہ سے کھنڈر،دھول اور کچرے کا شہر بن چکا ہے جو ں جو ں شریف فیملی کا احتساب تیز ہو رہا ہے زرداری فیملی کی بھی چیخیں نکلنا شروع ہو چکی ہیں۔گلگت بلتستان میں بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کاش! بلاول زرداری کو سندھ کی تباہی نظر آجاتی تھر میں خوراک اور پانی کی کمی سے مرنے والے بچوں کی آہیں اور سسکیاں سنائی دیتیں ۔
تازہ ترین