• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: مکان کی دیوار گر گئی، 7 مزدور دب گئے، 1جاں بحق

پشاور کے علاقے خزانہ میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گر جانے سے 7 مزدور ملبے تلے دب گئے، ملبے تلے دبنے والوں میں سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کے نتیجےمیں 6 مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اے ایل آر ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تھانہ خزانہ کی حدود لنڈے سڑک میں پیش آیا جہاں مزدور ایک مکان کی تعمیر میں لگے ہوئے تھے کہ اچانک زیر تعمیر دیوار گر گئی اور اس کے ملبے تلے 7 مزدور آگئے۔

ملبے تلے دبنے والوں میں سے ایک مزدور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 6 مزدورزخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین