• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم حکام غیر قانونی موبائل فونز کو رشوت لیکر کلیئر کردیتے ہیں، رپورٹ، افسران دیانت دار ہیں، کسٹم افسر

اسلام آباد(زبیر قصوری) پاکستان بھر میں بیرون ممالک سے آنے والے غیر قانونی موبائل فون کی روک تھام کے لئے حکومت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفصیلی رپورٹ فراہم کردی جس میں کرپشن سمیت دیگر پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ اس کاروبار میں ہزاروں لوگ ملوث ہیں، چیکنگ کے دوران کسٹم حکام رشوت لے کر اس کاروبار کو کلئیر کرتے ہیں جبکہ اس حوالے سے ایک کسٹم افسر کا کہنا ہے کہ افسران دیانت دار ہیں، کسی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ چند روز پہلے دبئی میں کروڑوں روپے کا مال ایک کشتی میں جل گیا تھا اس پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعظم پاکستان سمیت دیگر وزراء کو تفصیلی بریفنگ دی اور اس کشتی میں جن افراد کا مال پاکستان آرہا تھا اس حوالے سے بھی ان افراد کی نشاندہی کی گئی، پاکستانی وزارت خارجہ اور دیگر اداروں کو دبئی حکام سے اس حوالے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پتا چلے کہ پیسے کس طریقے سے منی لانڈرنگ کئے گئے ہیں اور پاکستان میں اس کاروبار میں کون لوگ ملوث ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم پاکستان اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ رکھتے ہوئے ملیشیا کے دورے کے بعد اہم فیصلے کرینگے۔

تازہ ترین