• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدمیلادالنبی ﷺ جوش وجذبے سے منائیں گے ،شیعہ کانفرنس

کوئٹہ(پ ر)صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس سید محمد دائود آغا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 12ربیع الاول کو عیدمیلادالنبیﷺ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھرپور جوش و جذبے سے منائی جائیگی اور ہم اپنے اہلسنت اور دیگر مسلم فقہوں کے ساتھ مل کر جذبہ ایمانی کے ساتھ حضرت محمدؐ کی آمد کا جشن مناتے ہوئے تمام امام بارگاہوں مساجدپرچراغاں اور محفل میلاد منعقد کرینگے کیونکہ مسلمانوں کےلئے یہ سب سے بڑا خوشی اور برکتوں کا دن ہے اور ہم اپنے آقا حضرت محمدﷺکی پیروی کرتے ہوئے اس شہر اور ملک میں امن اور اہل اسلام کی جان و مال کی حفاظت کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے پورا مہینہ مذہبی جوش و جذبے اور احترام کے ساتھ محفلوں کا انعقادکرینگے جس میں نعت خوانی اور قرآن خوانی کرائی جائیگی اور سیرت محمدﷺسے لوگوں کو آشناکرایا جائیگا۔
تازہ ترین