• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں نابینا پن کی بڑی وجہ کیا ہے؟

دنیا میں نابینا پن کی بڑی وجہ ذیابیطس ہے اور ذیابیطس کے مریضوں کی آنکھوں میں کالا موتیا کے باعث نابینا پن تیزی سے بڑھ رہاہے ۔

ذیابیطس کے مرض کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہورہےہیں، اس مرض کا سب سے بڑا حملہ آنکھوں پر ہوتا ہے اور کالا موتیا اترنے سے مریض مستقل طور پر نابینا ہو جاتا ہے۔

پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ،آئی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر خان محمد ننگریجو کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے ہائی رسک مریضوں میں کچھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں آنکھوں میں نیو ویسکو گلوما ہوتا ہے اور ناقابل برداشت درد اٹھتا ہے۔ اس کے علاج کے لئے ہمارے پاس مشین موجود نہیں اور ایسے مریضوں کو نجی اسپتالوں میں بھیجناپڑتا ہے جہاں مہنگا علاج ہوتا ہے۔

پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اعظم حسین یوسفانی کا کہنا ہے کہ گلو کوما کے مریضوں کے آپریشن کے لئے ہمارے کسی سرکاری اسپتال میں مشین موجود نہیں۔

گلو کوما کے مریض میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم فیض نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گلا کوما کے مریضوں کے علاج کی سہولت مہیا کی جائے جو کسی سرکاری اسپتال میں میسر نہیں۔

تازہ ترین