• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان، پاک افغان سرحد کے قریب دھماکا، ایک ہلاک

جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر وانا فہد اللہ خان کےمطابق جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد انگور اڈہ بازار کے قریب ایک دکان میں دھماکا ہوگیا جس سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین