• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے حال ہی میں رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کرنے والی بالی ووڈ ڈریم گرل دپیکا پڈوکون کا ایک راز فاش کر دیا۔

روینہ ٹنڈن نے بالی ووڈ کے نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کا ایک راز افشاں کیا۔یہ راز کی بات ان دنوں کی ہے جب دپیکا اور رنویر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو سال قبل روینہ اور دپیکا ایک ساتھ ہوائی جہاز میں سوار تھے تو دپیکا نے روینہ کو اپنے دل کی بات بتائی۔

باجی راؤ مستانی کے دل میں اس وقت کیا چل رہا تھا ، روینہ نےان کی شادی پر انہیں انوکھے انداز میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتا دیا۔

روینہ نے اپنے پیغام میں رنویر سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ رنویر میں تمہیں ایک راز بتاتی ہوں ،دو سال پہلے ایک مشترکہ اورطویل ہوائی سفر میں دپیکا نے مجھے بتایا تھا کہ رنویر کو دیکھ کر مجھے گھر جیسا احساس ہوتا ہے، میں وہ الفاظ کبھی نہیں بھول سکتی اور دپیکا کو دیکھ کر بھی ایسا ہی لگتا ہے جیسے وہ بہت خوش ہے، تم دونوں کو بہت ساری خوشیاں ملیں۔‘


واضح رہے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون طویل عرصے محبت میں مبتلا رہنے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین