• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ پاتھ پرسونے والوں کیلئے عارضی شیلٹرہوم ٹینٹس قائم

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے مسافروں اور فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کے لیے عارضی شیلٹر ہوم ٹینٹس میں قائم کر دیئے ہیں جب تک مستقل شیلٹر ہوم تعمیر نہیں ہوتے مسافروں اور فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کو ٹینٹس میں رکھا جائے گا۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے داتا دربار، سبزی منڈی، ریلوے اسٹیشن اور ٹھو کر پر ٹینٹ لگا کر عارضی شیلٹر ہوم کا آغاز کر دیا ہے جہاں پر رہنے والے افراد کو کھانے کے ساتھ ساتھ ان کے سونے کا بھی بندوبست کردیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ان شیلٹرز ہوم کا رات گئے دورہ کیا اور وہاں پر خود اپنی نگرانی میں انتظامات کو مکمل کروایا۔شیلٹر ہوم میں رہنے والوں کو بستر ، کھانا وغیرہ دیاجارہا ہے جبکہ ان کی سکیورٹی کے لیے بھی مناسب انتظامات کیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین