• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورکزئی بم دھما کے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، ہلا کتیں 34 ہوگئیں

پشاور(نمائندہ جنگ) اورکزئی خود کش دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ، کلایہ بازار دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 34ہو گئی۔ پشاور کے مرکزی ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں زیر ے علاج گل جان علی ولد محمد خان سکنہ ابراہیم زئی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے ساتھ لوئر اورکزئی کلایہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی ، 23نومبر کو قبائلی ضلع لوئر اورکزئی کلایہ میں میلہ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 33 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔
تازہ ترین