پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن میں ملے جلے رجحان کے بعد تیزی دیکھی گئی۔
پہلے سیشن کے اختتام پر بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 615 پوائنٹس پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 652 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 2 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔